Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 24, 2022

روزہ سے جو اولین چیز مطلوب ہے، وہ تقوی ہےمفتی محمد احمد اللہ پھولپوری۔

از ڈاکٹر عدیل احمد/ صدائے وقت 
==================================
پھول پور اعظم گڑھ۔ پھول پور میں واقع خانقاہ شاہ ابرار کی مسجد میں مفتی اجوداللہ کی سربراہی میں  میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کے معزز شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک نیکیوں کے فصل بہار کا مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ پاک اپنے بندوں کے لئے رحمت کے سارے دروازے کھول دیتا ہے اس مبارک مہینہ کا روزہ مسلمانوں کی تربیت کی موثر ترین ذریعہ ہے روزہ سے جو اولین چیز مطلوب ہے، وہ تقوی ہے۔ جو ایک مومن کی شناخت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام براںٔیوں سے زندگی کو پاک صاف کرنا، خوف خدا سے دلوں کو منور کرنا، خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے سرشار ہو نا روزہ کا اصل مقصد ہے تھوڑے وقت میں زیادہ نیکیاں سمیٹنا اس ماہ میں ممکن ہے۔ ہم اس ماہ میں ہمہ قسم کی عبادت کے ذریعے قرب الٰہی حاصل کرتے ہیں انہوں نےکہا کہ دوسری بات جس کی جانب ہمیں متوجہ ہونے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ نیکیوں  کے حصول میں لگے رہنے کے ساتھ ان کی حفاظت بھی کی جاۓ نیکیوں کو تباہی و بربادی کے ذرائع سے اپنے کو محفوظ رکھیں۔ 
رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کا اہتمام کریں۔  مولانا الیاس احمد نے کہا کہ خانقاہ شاہ ابرار میں حضرت مولانا مفتی عبداللہ صاحب مرحوم کے زمانے سے تقریبا 26 سالوں سے اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر کثیر تعداد میں لوگ ہندوستان کے مختلف گاؤں اور شہروں سے شرکت کرتے ہیں۔ یہاں پر باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے جس سے لوگ مستفیض ہوتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ذیا، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر محمد عظیم،  ڈاکٹر نور الدین، ڈاکٹر رومی،  ڈاکٹر شاہد، مولانا الیاس احمد، وغیرہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔