Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 10, 2022

ماحولیات کی تباہی زمین سے انسانیت کا وجود ختم کر دے گی، لندن میں مظاہرہ

نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع / 10 اپریل 2022 

==================================

ذرائع ابلاغ  کے مطابق، دنیا میں ماحولیات میں تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو روکنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں تحفظ ماحولیات کے لئے سرگرم کارکنوں نے لندن کے مرکزی علاقے میں مظاہرہ کیا۔ کارکنوں کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈس تھے جن پر پٹرول، ڈیزل اور گیس جیسے ایندھن (Fossil Fuel) کے استعمال کو روکنے کا مطالبہ درج تھا۔

اس سے پہلے جمعے کو اسی طرح کا مظاہرہ ٹاور برج کے نام سے مشہور پل پر ہوا۔  ماحولیات کے کارکنوں نے اس پل پر مظاہرہ کر ٹریفک کے نظام کو معطل کر دیا تاکہ اس طرح لوگوں کی توجہ کو ماحولیات پر پڑنے والے خطرناک اثرات کی طرف موڑ سکیں۔ ٹاور برج لندن میں داخل ہونے والے اصلی دروازوں میں شمار ہوتا ہے۔

ماحولیات کی حفاظت کے حامی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کاربن ڈائی آکسائڈ کی آلودگی کو سنہ 2025 تک صفر تک پہونچانے کے مقصد سے ایسا قانون منظور کرے جس پر عمل لازم ہو۔ اسی طرح ان کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پورے برطانیہ میں عمارتوں میں اس طرح کا انسولیشن سسٹم بنائے کہ گرین ہاؤس گیسز کی آلودگی کم سے کم تر ہو جائے۔  

ماحولیات کا تحفظ کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انکے مظاہرے اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ حکومت انکے مطالبے تسلیم نہیں کر لیتی۔