Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 21, 2022

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ایس ڈی پی آئی کا یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا...


جمہوریت کی مضبوطی اور استحصال زدہ سماج کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
 ڈاکٹر نظام الدین خان
لکھنؤ۔اتر پردیش /صدائے وقت (پریس ریلیز)۔ 
==================================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI) کے عوام نواز سیاست کے 13سال مکمل ہونے اور21جون کو14ویں یوم تاسیس کے موقع پر اترپردیش کی جانب سے دارالشفاء کامن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز ایس ڈی پی آئی اتر پردیش کے صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے پرچم کشائی سے کیا، جس میں بڑی تعداد میں ایس ڈی پی آئی کارکنان، عہدیداران اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر نظام الدین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک کا جمہوری نظام خطرے میں ہے۔ حکومت کو عوام کے حقوق اور سیکولرازم اور جمہوری اقدار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ حق و انصاف کی آواز کو دبانے کی کوششیں جاری ہیں، سماج میں مذہب اور ذات پات کے نام پر نفرت پھیلائی جا رہی ہے، مسلمانوں، اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ، قبائلیوں اور غریب و کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ نہیں ہے۔ آج ہمارا ملک حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بڑی معاشی ناکامیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ وہ اپنا کردار ادا نہیں کر پا رہی، ایسے میں ایس ڈی پی آئی حکومت کی ناانصافیوں، مظالم، جابرانہ اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف واحد آپشن بن کر ابھر رہی ہے اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اس ملک میں ناانصافی، ظلم، جبر، استحصال، عدم مساوات اور خوف اور بھوک کے ماحول کو ختم کرے گی اور مساوات، آزادی، انصاف، بھائی چارے پر مبنی ہندوستانی سماج کی تعمیر کرے گی۔ آج ملک کے کسان، غریب، مزدور، دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات امید بھری نظروں سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق ایس پی لیڈر جاوید خان نے اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کی رکنیت لی۔ سینئر سماجی کارکن نزہت چشتی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محمدسلیم نے پروگرام کی نظامت کی اور ریاستی جنرل سکریٹری معید ہاشمی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔اسی طرح اتر پردیش کے بنارس شہر کے مختلف وارڈوں، میرٹھ اور بہرائچ ضلع کے مختلف برانچوں سمیت دیگر اضلاع میں ایس ڈی پی آئی کی یوم تاسیس پر پرچم کشائی، ہیلتھ کیمپ وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔