Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 7, 2022

محمدیہ کمیٹی نے منایا 25واں سالانہ جلسہ سلور جوبلی..



جونپور یوپی:-/صدائے وقت /اجود قاسمی/6 اکتوبر 2022 
==================================
 شہر کے محلہ باغ عرب سپاہ میں گزشتہ رات محمدیہ کمیٹی کی جانب سے 25واں سالانہ جلسہ سیرت النبی و مدح صحابہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد الحسینی استاد جامعہ حسینیہ لال دروازہ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں اور آپ نے ہمیشہ امن و اتحاد کا پیغام دیا ہے ہم سبھی کو چاہیے کہ تمام غلط کاموں سے کنارہ کش کرتے ہوئے اسوہ رسول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی پوری پوری کوشش کریں۔
بطور مہمان مقرر مولانا سعد النجیب دارجلنگ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر ہی چلکر ہم دونوں جہاں کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ مولانا محمد اسجد ندوی شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرادآباد و مولانا محمد آصف قاسمی استاد جامعہ حسینیہ لال دروازہ نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کا آغاز قاری نیاز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت شریف شاعر دل خیر آبادی نے پیش کیا۔ جلسے کی صدارت جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے استاد مولانا اسعد الحسینی اور نظامت مشہور ناظم مشاعرہ مجاہد حسنین حبیبی نے کیا۔
خزانچی ابوذر شیخ سبھاسد نے تمام مہمانوں و کمیٹی کے اراکین کا چادر پوشی کرکے استقبال کیا  اور کہا کہ محمدیہ کمیٹی اس سال اپنا 25واں سالانا جلسہ سیرت النبی و مدح صحابہ بطور سلور جوبلی منا رہی ہے بڑی محنت و مشقت کے بعد اتنا بڑا پروگرام ممکن ہو پایا ہے اس کے لیے میں اپنی کمیٹی کے تمام ذمہداران و عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر نعمان خان،حکیم رئیس،مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر حفیظ شاہ،جنرل سکریٹری اشفاق منصوری،مظہر آصف،محمد عاصم،شہاب الدین،محمد اختر،محمد سعد،محمد سراج،شاداب احمد،محمد ارمان،سیف احمد،آس محمد،محمد اخلاق،محمد ذوالفقار سمیت کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کیا۔ آخر میں قاری نیاز احمد نے دعا فرمائی۔