Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 5, 2022

*راشٹریہ علماء کونسل کے کارکنوں نے خون کا عطیہ دے کر پارٹی کا 14 واں یوم تاسیس منایا۔*



اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صدائے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ. /4 اکتوبر 2022. 
==================================
 راشٹریہ علماء کونسل کے 14ویں یوم تاسیس کے موقع پر انسانیت اور خدمت خلق کی مثال پیش کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں نے خون کے عطیات اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر بڑی دھوم دھام سے منایا۔ اس موقع پر اعظم گڑھ شہر کے رشاد نگر میں پارٹی کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 کارکنوں نے خون کا عطیہ دیا۔
خون عطیہ کیمپ کا افتتاح پارٹی کے ریاستی صدر ٹھاکر انل سنگھ نے خون عطیہ کرکے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کونسل خدمت خلق کے لیے ہی وجود میں آئی ہے۔ خدمت خلق و فلاح و بہبود کے مقصد کے تحت ہی کونسل آج ملک اور ریاست میں مختلف مقامات پر اپنا یوم تاسیس منا رہی ہے اور ایسے کام کر رہی ہے۔ پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ طلحہ رشادی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کا پارٹی کے یوم تاسیس پر خون کا عطیہ دینے کا فیصلہ پارٹی کے حقیقی نظریے اور عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔خون کا عطیہ ایک عظیم عطیہ ہے اور آج ایک بار پھر عوامی مفاد میں کونسل کے کارکنوں نے خون کا عطیہ دے کر اس اعتماد کو برقرار رکھا ہے کہ راشٹریہ علماء کونسل ہمیشہ عوام اور معاشرے کے مفاد میں قربانیاں دیتی رہی ہے اور دیتی رہے گی۔ یہ خون کسی بے سہارا کی جان بچانے کے لیے کارآمد ہوگا، مسلمان کا خون ہندو کے لیے اور ہندو کا خون مسلمان کے لیے کارآمد ہوگا اور یہی ہندوستان کی اصل ثقافت اور شناخت ہے۔

اس موقع پر ضلع صدر نعمان احمد نے تمام خون عطیہ کرنے والوں کو پارٹی کی جانب سے توصیفی نامہ بھی دیا۔ تمام عہدیداروں، کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور حاضرین میں مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی منائی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے ریاستی صدر نورالہدیٰ، ماسٹر طارق، منیرام گوتم، شیخ متی اللہ، معراج خان، ابصار احمد، شہباز، فیض احمد، عارف وغیرہ موجود تھے۔