Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 11, 2022

یونانی میڈیکل کالج کے فائنل ایئر کے طلباء کی الوداعی تقریب

لکھنؤ. اتر پردیش /صدائے وقت / ذرائع 
==================================
مورخہ ۸ دسمبر بروز جمعرات ارم ایجوکیشنل سوسائٹی لکھنؤ کے زیر اہتمام چلنے والے طبی ادارہ ارم یونانی میڈیکل کالج واقع کرسی روڈ گڑمبا لکھنؤ میں بی، یو، ایم، ایس،فائنل پراف بیچ 2017 کے طلباء و طالبات نے اپنے سینئر بیچ 2016 کے طلباء و طالبات کے لیے الوداعی پارٹی آرگنائز کی،جس میں سوسائٹی اور کالج کے جملہ عمائدین مینیجر ڈاکٹر خواجہ بزمی یونس، ڈائریکٹر انجینئر خواجہ سید فیضی یونس، سیکریٹری انجینئر خواجہ سید سیفی یونس اور کالج کی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاذیہ بیگم نے شرکت کی،  بیچ 2017  اور دیگر بیچزکے طلباء و طالبات نے کالج کی کلچرل کمیٹی کی رہنمائی و نگرانی میں تیار کردہ دل کو چھو لینے والے رنگا رنگ، ثقافتی، کلچرل و معیاری پروگرام پیش کئے اور اپنی عمدہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، سینیئر اور جونیئر طلباء وطالبات نے اس موقع پر کالج انتظامیہ کی انتظامی کوششوں اور جملہ اساتذہ کرام کی تدریسی کاوشوں کو خوب سراہا اور کھل کر اپنے احساسات وجذبات کا اظہار کیا، واضح رہے کہ ارم یونانی میڈیکل کالج لکھنؤ میں طلباء کے اندر تعلیمی نشو و نما و بیداری کے ساتھ ساتھ دیگر ایکٹیویٹیز میں طبع آزمائی کے لیے مواقع فراہم کئیے جاتے ہیں
 تاکہ طلباء اپنے اندر چھپے ہوئے جوہر منظر عام پر لا سکیں، اس موقع پر کالج کی انتظامیہ و عہدیداران نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ الوداعی یا اس طرز کی  پارٹیاں کسی بھی ادارہ کا ایک تہذیبی اور روایتی ورثہ ہوتی ہیں، جس میں ذہنی تفریح کا سامان ہوتا ہے اور ناظرین کے لیے اصلاحی اور تربیتی پیغام بھی ہوتے ہیں جن کا ایک مثبت اثر ہوتا ہے، بیچ 2016  کے طالب علم عبدالمحی کو مسٹر ارم اور طالبہ شفاء آفرین کو مس ارم جبکہ طالب علم محمد فیصل کو مسٹر فیرول اور طالبہ نور عظمی کو مس فیرول منتخب کیا گیا، علاوہ ازیں مذکورہ بیچ کے ہی تمام طلباء و طالبات کو یادگاری نشان سے نوازا گیا، پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ اور کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالحلیم قاسمی نے بہترین کارکردگی پر طلباء کی ستائش کی۔