Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 11, 2022

کیا مراکش دنیا کا پہلا مسلمان ورلڈ چیمپئن بن سکتا ہے؟

*چک دے وليد الركراكي!!!*
کہانی ہمیشہ کوچ کی ہی ہوتی ہے جو طوفان پر بند باندھتا ہے، مجمع کو ٹیم میں بدلتا ہے، پھر ایک خواب کو تعبیر میں ڈھالتا ہے.
دہلی /صدائے وقت /ذرائع /11 دسمبر 2022 
=================================
آج مراکش پرتگال کے مقابلے میں ہے. النصیری نے ایک مافوق الفطرت گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی. لگتا ہے تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہونے والا ہے.
پانچ ارب افراد میچ دیکھ رہے ہیں، مراکش والے، مسلمان، سانس تھامے میچ دیکھ رہے ہیں اور اس کہانی کا ہیرو مراکش کا کوچ ولید ہے.اس نے پہلی مرتبہ تکنیک کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو دل سے پکڑا. وہ انہیں نمازیں پڑھاتا ہے، اپنی عظمت رفتہ یاد کراتا ہے، سب سے کمال یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی مائیں وہاں میدان میں موجود ہیں، جب وہ اپنے کھلاڑیوں کو بھگاتا یے تو کہتا ہے کہ کیا تم ہار کر اپنی اس ماں کو شرمسار کرو گے؟
ولید نے مراکشی کھلاڑیوں کو تکنیک کی بجائے ان کے ڈی این اے سے پکڑا ہے. کیا مراکش دنیا کا پہلا مسلمان ورلڈ چیمپئن بن سکتا ہے؟ آج سے چار ہفتے پہلے یہ انہونی تھی تو آج اس کا چانس ففٹی ففٹی یے! کھیل کا نتیجہ جو مرضی ہو، مراکش جیت گیا ولید جیت گیا، خواب جیت گئے ۔