Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 18, 2022

جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نصرت نور کو پہلا مقام حاصل،

جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نصرت نور کو  میڈیکل آفیسر میں پہلا مقام حاصل،

نئی دہلی _صدائے وقت /ذرائع 

==================================

نصرت نور نامی نوجوان لڑکی نے  جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے میڈیکل آفیسرس امتحان 2022 کے نتائج میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ نصرت نور پہلی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے جے پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ 


نصرت نور کے گھر والوں اور گاؤں کے لوگ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ ان کی تعریف کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں نے انہیں مبارکباد بھی دی۔ سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں

جھارکھنڈ   پبلک سروس کمیشن جو ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 315 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ 15 نومبر 2000 کو وجود میں آیا۔اس کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں میں مختلف عہدوں کے لیے منتخب مقابلہ جاتی امتحانات و انٹرویو کرا کر منتخب کرنا ہے جس سے عوامی خدمات و ایڈمنسٹریشن میں بہتری لائی جا سکے ۔