Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 4, 2023

معروف یو ٹیوبر پرم سنگھ کا قبول اسلام,,,,

*Islam is the not a religion Is the way of life.*
*اسلام ایک مذہب نہیں بلکہ اسلام زندگی گزارنے کا 
راستہ ہے۔*
از /امجد حسین /صدائے وقت 
==================================
    اسلام کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ کسی پیر، کسی گرو اور کسی بابا کا پجاری نہیں بناتا، اسلام دعوت دیتا ہے توحید کی، اسلام دعوت دیتا ہے تفکییر کی، اسلام دعوت دیتا ہے تذکیر کی، اسلام دعوت دیتا ہے ایک اللہ کی وحدانیت کے اقرار کا اور اس کے رسول محمد بن عبداللہﷺ کی رسالت کے تصدیق کا؛ جب کوئی اسلام کو پڑھتا ہے اور اسلام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تو اسلام کا ہی ہوکر رہ جاتا ہے، "ختم اللہ علی قلوبھم" کے مصداق تو ہٹ دھرم اور ضدی لوگ ہیں، جنہوں نے سرکشی کی، بغض و عناد جن کا پیشہ تھا اور نفرت وعداوت جن کی خوراک۔
      مشہور ہندوستانی یوٹیوبر پرم سنگھ اپنے بھائی بہن کے ساتھ اسلامک ویڈیوز پر رئیکشن دیتا تھا، اس کا کام بس اتنا تھا کوئی اسلامک ویڈیو تلاش کرتا اور رئیکٹ کرتا، اور اس نے اس کا مقصد پیسہ کمانا بتایا، ظاہر ہے یوٹیوب پر جب کوئی آتا ہے نینیانوے فیصد کا مقصد پیسہ ہی کمانا ہوتا ہے پرم کا مقصد بھی وہی تھا؛ لیکن اللہ جب کسی کو ہدایت سے سرفراز کرنا چاہتا ہے تو پھر کسی وجہ کی ضرورت نہیں پڑتی، ابو محذورہؓ کی قبولیت اسلام کا واقعہ یاد کیجیے۔
       خیر! پرم کو اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے بیانات سننے پڑتے، تقریریں سننی پڑتی، حمدونعت سے بھی واسطہ پڑتا اور اس طرح اس کے سامنے اسلام کی حقانیت واضح ہوتی چلی گئی، اسلامی تعلیمات کا اثر ہوتا گیا۔ بالآخر گزشتہ کل اس نے دنیا کے سامنے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا، اس نے کہا اسلام میں سکون ہے، اسلام میں ہی عافیت ہے اور آگے اس نے کہا
 *Islam is the not a religion Is the way of life* 
*اسلام مذہب نہیں بلکہ اسلام زندگی جینے کا راستہ ہے۔۔*
اللہ رب العزت پرم کو استقامت عطاء فرمائے۔