Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 3, 2023

خانوادہ ھدی کے ننھے منے روزے دار....



بہار /حاجی پور (پریس ریلیز)/صدائے وقت 
==================================
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے سروں پر جلوہ فگن ہے، اس مہینہ کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے خلاصی کا پروانہ عطا کرتا ہے ، اس مہینہ میں سرکش شیاطین کو قید کردیا جاتاہے ،اس مہینہ میں عام دنوں کے مقابلہ میں نیکی کی برسات زیادہ ہوتی ہے ، اس مہینہ کی خصوصیت یہ ہے کہ  نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ملتا ہے، جس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کی اتنی برسات ہوتو بندہ نیکی کمانے میں پیچھے کہاں ہٹتا ،اس مہینہ کی آمد سے نوجوان بوڑھے کے اندر عبادت کا جذبہ عام دنوں کے مقابلہ میں زیادہ پایا جاتا ہے ، گناہ کبیرہ و صغیرہ سے بچتے ہوئے محتاط انداز میں روزہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ، بڑے، بوڑھوں کے اس شوق و جذبہ کو دیکھتے ہوئے خانوادہ ھدی کے ننھے منے بچے خدیجہ نفیس  عمر چار سال ،حفصہ ھدی عمر پانچ سال ،تکریم الہدیٰ پانچ سال ، امامہ نفیس آٹھ سال ،خنساء ھدی نو سال ، انابیہ نفیس دس سال،عاکف الہدیٰ تیرہ سال نے اپنی نوعمری کے باوجود مستقل روزے کا اہتمام کررہے ہیں، 
جس کے لیے خانوادہ ھدی کے سرپرست اعلیٰ اور مختلف مدارس کے سرپرست،مسلم پرسنل لا بورڈ و آل انڈیا ملی کونسل کے رکن تاسیسی،وفاق المدارس الاسلامیہ کے ناظم، امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی ، ماسٹر محمد رضا الہدیٰ رحمانی، ماسٹر محمد ذکاء الہدیٰ، ماسٹر محمد عطاء الہدیٰ، ڈاکٹر محمد ندا الہدیٰ ،ماسٹر محمد فدا الہدیٰ، ڈاکٹر محمد صبا الہدیٰ صبا، مفتی محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد، محمد منہاج الہدیٰ،مولانا تاج الہدیٰ رحمانی استاد مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج ویشالی، مفتی محمد ظفر الہدیٰ قاسمی مدرسہ مدنی بسہیا شیخ شیوہر،مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی استاذ مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں ویشالی و جنرل سکریٹری نوراردو لائبریری حسن پور گنگھٹی اور مولانا محمد وہاج الہدیٰ سبیلی قاسمی استاذ مدرسہ حسینہ چھپرا نے ان بچوں کے لئے درازی عمر کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے