Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 5, 2023

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں!!!

 ایک معتدل اور مضبوط قیادت ابھر کر سامنے آئی ہے 
از ۔مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی ۔/ صدائے وقت /5 جون 2023 
=================================
٣ جون اندور(مدھیہ پردیش)جامعہ اسلامیہ بنجاری کے پر شکوہ ہال میں پانچویں صدر کے انتخاب کے لیے پورے ملک سے بورڈکے ارکان جمع ہویے ۔ملک کی مؤقر تنظیموں اور بڑے مدارس کے ذمہ داروں نے بالاتفاق مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا نام پیش کیا بہار سے حضرت امیر شریعت نے اس نام کی تایید کی۔امارت شرعیہ سے حضرت امیر کے علاوہ مفتی وصی احمد قاسمی اور  محمد ثناءالہدی قاسمی کا نام پکارا گیا ۔ہم لوگوں نے بھی اور مولانا انوار اللّٰہ فلک قاسمی بانی مہتمم ادارہ سبیلش شرعیہ آواپور سیتامرھی نے  مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی کے نام کی تایید کی
اس کے بعد عاملہ کی مٹنگ ہوءی جس میں گلبرگہ کے ایک بزرگ اور امیر جماعت اسلامی انجنیر سعادتِ اللہ حسینی کو نایب صدر حضرت امیر شریعت مفکر ملت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی،مولانا بلال حسنی ندوی اور مولانا یسین بدایونی کو سکریٹری منتخب کیا گیا ۔اس طرح ایک معتدل اور مضبوط قیادت ابھر کر سامنے آءی۔جس میں مسلک اور اداروں کا خیال رکھا گیا ہے ۔توقع کی جاتی ہے کہ یہ مضبوط قیادت ملت اسلامیہ کےپرسنل لا کی حفاظت میں اپنی ذمہ داری نبھاءے گی نیک خواہشات ،مبارکبادی اور دعا ءوں کے ساتھ یہ توقع رکھتا ہوں کہ ملک کے بدلتے حالات میں یہ قیادت مسلمانوں کو مایوسی،خدشات کے دلدل سے نکال کر نءے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھانے کا کام کرے گی۔وماذالک علی اللہ بعزیز