Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 9, 2023

جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد محسن اجمل خاں طبیہ کالج،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ مقرر

جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد محسن اجمل خاں طبیہ کالج،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ مقرر
علی گڑھ، اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع 
==================================
   مورخہ 9اگست 2023کوعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رابطہ عامہ دفتر سے جاری اطلاع کے مطابق فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ امراض جلد و زہراویہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن کو یونیورسٹی وائس چانسلر نے اجمل خاں طبیہ کالج ہسپتال کا ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ مقرر کیا ہے ،ان کی یہ تقرری ایک سال یا تاحکم ثانی ہے ۔ڈاکٹر محمد محسن شعبہ کے مفوضہ کاموں کے ساتھ یہ نئی ذمہ داری پوری کریں گے ۔یونانی فیکلٹی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈاکٹر محمد محسن ہمیشہ صف اول میں کھڑے رہے ہیں ،یہاں کے طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان وہ یکساں مقبولیت رکھتے ہیں ،بحیثیت ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ان کی تقرری سے امید کی جارہی ہے کہ طبیہ کالج ہسپتال کے نظم و نسق میں بہتری آئے گی ،مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی اور طلبہ کو ہسپتال سے استفادے کے زیادہ بہتر مواقع میسر ہوں گے ۔
.                       ڈاکٹر محمد محسن 
ڈاکٹر محمد محسن تعلیم و تدریس میں مہارت کے ساتھ تحقیق کا اعلیٰ ذوق رکھتے ہیں اور بحیثیت طبی محقق کئ اہم اداروں کے وہ رکن ہیں،قومی اور بین الاقوامی ریسرچ جرنلس میں امراض جلد سے متعلق تحقیقی مقالات کے علاوہ وہ کئ کتابوں کے مصنف ہیں اور یونانی طب میں پہلی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز بھی ان کے نام ہے ۔