Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 2, 2024

آٹھویں عالمی یونانی ڈے 2024 سے پہلے کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر،

پریاگ راج۔۔اتر پردیش/صدائے وقت/پریس ریلیز /2 فروری 2024
=====================================
آج مورخہ 02-02-2024 کو گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال پریاگ راج میں تحریکی تھیم پر UG اور PG طلباء کے شاعری اور مختلف نعرہ جاتی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں  طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
طلباء نے مختلف پہلوؤں اور خاص طور پر یونانی موضوعات سے متعلق نعرے اور اشعار پیش کیے۔  بطور جج  پروفیسر انوار احمد، پروفیسر کفیل احمد اور ڈاکٹر نصرت پروین نے مقابلے کا نتیجہ محفوظ رکھا۔ نتائج کا اعلان یوم یونانی کے مرکزی پروگرام میں کیا جائے گا اور نمایاں کارکردگی ادا کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
اس مقابلے کاانعقاد ٹیم انچارج ڈاکٹر خورشید عالم اور ممبران ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر مبشر نے کیا۔یونانی ڈے اور تمام مقابلوں کے منتظمین پروفیسر محمد شاہد، ڈاکٹر قمر الحسن لاری اور ڈاکٹر فردوس انیس نے ہر ممکن تعاون پیش کیا۔
منتخب ججوں نے طلباء کو نصیحت کے ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی کی اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد نے تمام  طلباء  کی حوصلہ  افزائی کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا۔