Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 2, 2024

اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج میں( یونانی میڈیسن فار ون ارتھ ون ہیلتھ)کے موضوع پرپوسٹر پر زینٹیشن کا پروگرام انعقاد

پریاگراج...اتر پردیش/ صدائے وقت۔/پریس ریلیز 
++++++++++++++++++++++++++++++++++++
 ،یکم فروری۲۰۲۴ بروز جمعرات کو اسٹیٹ یونانی   میڈیکل کالج  میں( یونانی میڈیسن فار ون ارتھ ون ہیلتھ)کے موضوع پرپوسٹر پر زینٹیشن  کا پروگرام  انعقاد کیا گیا ۔جس میں کالج کے طلبہ و طالبات  نے زور و شور سے حصہ لیا۔واضح رہے کہ یہ پروگرام یونانی ڈے کے موقع سے  نیشنل کانسل آف انڈین سسٹم آف میڈیسن  کے ذریعہ ہدایت کردہ  تقریبات کا ایک حصہ تھا۔جس سے کے طلبہ میں اسباق کے علاوہ دیگر مہارت کو اجاگر  کیا جا سکے اور یونانی طریقہ علاج کو عوام الناس تک پہونچا یا جا سکے، اس پروگرام میں تقریبا  یوجی و پی جی کے چالیس سے زیادہ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔اس پروگرام کو منعقد کرانے میں ڈاکٹر بشری آفتاب ،ڈاکٹر تحسین فاطمہ ڈاکٹر محمد سہیل  نے اہم کردار نبھایا، جبکہ اس پروگرام کی جوری ممبر پروفیسر نجیب حنظلہ عمار اور پرو فیسر محمد آصف عثمانی نے کی ،پوزیشن لانے والے طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے ۱۱ فروری کو یونانی ڈے کے پروگرام کے موقع سے کالج کے فعال پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد کے ہاتھوں سرٹیفکٹ سے نوازاجائیگا۔یونانی ڈے تک روز مرہ مختلف پروگرام ہونے ہیں جس کو اساتذہ کی الگ الگ ٹیم کرایگی۔
یونانی ڈے سے متعلق سبھی پروگرام کو اساتذہ کی سہ رکنی ٹیم ،پروفیسر محمد شاہد ،ڈاکٹرقمرالحسن لاری اور ڈاکٹر فردوس کوارڈینیٹ کریں گے ۔