Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 3, 2024

یونانی ڈے 2024کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والے سلسلے وار پروگرام۔۔۔۔تیسرا دن۔

ایک زمین ایک صحت:تقریری مقابلہ ۔
پریاگ راج /صدائے وقت / پریس ریلیز /3فروری 2024
=====================================
یونانی ڈے 2024کے زمن میں ہونے والے سلسلہ وار پروگرام کے تحت آج تیسرے دن مورخہ 03-02-2024 کو گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل پریاگ راج میں "یونانی میڈیسن: ایک زمین ایک صحت" کے موضوع پر UG اور PG طلباء کا تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ . اس مقابلے میں تقریباً 42 لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔اس موضوع کے حوالے سے طلباء نے اپنی تقاریر میں اس بات کو واضح کیا کہ انسانی صحت کو پیش آنے والے چیلنجز کا مقابلہ پوری دنیا کو مل کر کرنا ہوگا.
 ،اس میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ،شجر کاری کو عام کرنا ،جنگلا ت کو کا ٹنے پر روک لگا نے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔covid-19 کے دوران تمام دنیا نے محسوس کیا کہ آکسیجن کی کتنی اہمیت ہے  جس کو اللہ نے مفت سب کو دیا ہے لہذا اس کو بچانا ہماری ذمداری ہے ۔یونانی کا طرہ امتیاز ہے کہ روز اول سے آب و ہوا ،کھان بینا ،چلنا پھرنا ،سونا جاگنا جیسی چیزیں انسانی صحت کے لۓ ضروری اسباب ہیں ۔آج پوری دنیا کو یونانی اصول و ضوابط کو بتا نے کی ضرورت ہے۔یونانی ڈےاور تمام مقابلوں کے منتظمین پروفیسر محمد شاہد، ڈاکٹر قمر الحسن لاری اور ڈاکٹر فردوس انیس نے ہر ممکن تعاون کیا۔ مقابلے کی جیوری پروفیسر جمال اختر، پروفیسر نجیب حنظلہ عمار اور پروفیسر عرفان احمد نے مقابلے کا نتیجہ محفوظ کر لیا ہے۔ نتائج کا اعلان یوم یونانی  کے موقع پر منعقد ھونے والےپروگرام میں کیا جائے گا اور مسابقتی پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کو انعامات پیش کیا جائے گا۔ ٹیم انچارج ڈاکٹر بلال احمد، ممبران ڈاکٹر ثناء اختر اور ڈاکٹر رافع اخلاق نے اس مقابلے کا کامیابی سے انعقاد کیا۔