Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 14, 2024

نبی نےفرمایا کہ یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں میرے ساتھ ہوگا ,,،،حافظ اشرف ندوی ::


 
اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ۔۔۔۔
اعظم کڑھ۔۔اتر پردیش/صدائے وقت
=====================================
آج ہمیں اس درس کو لیکر اٹھنا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لایا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بےبس لاچار مجبور کمزور کی مدد کرنا آللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول رہا ہے کہ آپ ذات پات بھید بھاؤ سے اٹھ کر رضاے الٰہی کے لے لوگوں کی مدد کرتے تھے ہمیں بھی اس عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن و شانتی قائم ہو ان باتوں کا اظہار خیال ہیومن سروس سیوا ٹرسٹ کے بانی حافظ اشرف ندوی نے ایک پروگرام میں کیا  
آج جو ملک کے حالات ہیں ایسے حالات میں ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو اپنانے ہی میں کامیابی ہے 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے کئ فائدے ہیں سب سے پہلے خدمت خلق ہوگا دوسرے آللہ راضی ہوگا تیسرے ملک میں امن و شانتی رہے گی 
حافظ اشرف ندوی صاحب کے ذریعے 2014 سے مسلسل کار خیر کیا جارہا ہے چاہے وہ غریب بچیوں کی شادی ہو چاہے دوا ہو چاہے کینسر کا آپریشن ہو وغیرہ وغیرہ سب آللہ کے لیے کیا جارہا ہے