Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 2, 2024

گیان واپی کیس۔۔۔۔مسلم فریق کوبڑا جھٹکا، پوجا پر نہیں ہوگی پابندی،الہ آباد ہائی کورٹ

.الہ أباد/ ذرائع/2 فروری 2024/صدائے وقت

+++++++++++++++++(++++++++++(+++++++

گیان واپی کمپلیکس کے ویاس جی تہہ خانے میں پوجا شروع کرنے کے وارانسی کورٹ کے حکم کے خلاف مسلم فریق کی درخواست پر جمعہ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے پوجا پر پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی۔ مسلم فریق کی جانب سے ایڈوکیٹ سید فرمان احمد نقوی نے دلائل پیش کئے۔

آپ کو بتا دیں کہ وارانسی کورٹ کے حکم کے بعد ویی کے تہہ خانے میں پوجا شروع ہو گئی ہے۔ مسلم فریق نے عدالتی حکم کے خلاف رات گئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی ۔ ہائی کورٹ میں مسلم فریق کے وکیل نے کہا، ‘31 جنوری کے حکم کی وجہ سے مجھے فوراً عدالت آنا پڑا۔ 17 جنوری کے حکم کو بھی چیلنج کریں گے۔ جسٹس روہت رنجن نے کیس کی سماعت کی۔ جج نے یوپی حکومت سے اس جگہ کو محفوظ رکھنے کو کہا ہے۔ ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے مسلم فریق کے مطالبے کی مخالفت کی۔