Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 6, 2024

یونانی میڈیسن پر فلم‌ سازی کا مسابقتی پروگرام:

پریاگ راج۔اتر پردیش / صدائے وقت/ 6 فروری 2024/پریس ریلیز ۔
==============================={====
8 ویں یونانی ڈے 2024 سے پہلے کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، آج مورخہ 06-02-2024 کو اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل پریاگ راج میں یونانی میڈیکل سسٹم کے عنوان پر UG اور PG طلباء کا ایک مختصر فلم سازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں  طلباء و طالبات کی آٹھ ٹیموں  نے حصہ لیا۔ انہوں نے یونانی سسٹم سے متعلق مختلف موضوعات پر مختصر فلمیں پیش کیں۔ مقابلے کی جیوری پروفیسر محمد ضیاء بیگ، ڈاکٹر بلال احمد اور ڈاکٹر عبدالوحید نے مقابلے کا نتیجہ محفوظ کر لیا۔ نتائج کا اعلان   اور جیتنے والی ٹیم  کو یونانی ڈے کے مرکزی پروگرام میں انعامات سے نوازا جائے گا۔ 
اس مقابلے کا کامیاب انعقاد اس مقابلے کے ٹیم انچارج ڈاکٹر اسامہ احمد اور ممبران ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر سمیع اللہ نے کیا۔یونانی ڈے کے آرگنائزر بورڈ  کے اراکین پروفیسر محمد شاہد، ڈاکٹر قمر الحسن لاری اورڈاکٹر فردوس انیس نے ہر ممکن تعاون کیا۔ اس موقع پر تمام اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد نے اس پروگرام میں شرکت فرما کر تمام شرکاء ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔