Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 8, 2024

یونانی طب کے فروغ کے لئے عوامی بیداری ریلی اور گٹھییا کے مریضوں کیلئے طبی کیمپ کا انعقاد:



.پریاگ راج۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت/ 8 فروری 2024./پریس ریلیز ۔
====================================
8ویں یونانی ڈے 2024 سے پہلے کی سرگرمیوں کے بارے میں نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن، وزارت آیوش، حکومت ہند اور حکومت اتر پردیش کے رہنما خطوط کی تعمیل  میں 8ویں یونانی ڈے 2024 سے پہلے کی سرگرمیوں کے تحت اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال پریاگراج میں۔آج مورخہ 08.02.2024 کو ادارہ کے افسران، ملازمین، یو جی اور پی جی طلباء کی جانب سے یونانی طب کے فروغ کے لیے ایک عوامی بیداری ریلی نکالی گئی۔
 ریلی کو ادارے کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی ادارہ کے گیٹ سے شروع ہو کر خسرو باغ اور سبزی منڈی سے ہوتی ہوئی خلد آباد موڑ تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پروفیسر محمد شاہد، ڈاکٹر قمر الحسن لاری اور ڈاکٹر فردوس انیس نے کی۔ ریلی میں پولیس کی نفری بھی تعینات تھی۔ دوسری جانب یوم یونانی کے موقع پر  آرتھرائٹس ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے  زیراہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر آفرین حافظ ابوالقیس صدیقی نے مریضوں کا علاج کیا ساتھ ہی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس تحقیقی مرکز میں گٹھیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔