Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 5, 2024

اترپردیش میں دینی مدارس کے 17لاکھ طلبہ کوسپریم کورٹ سے ملی راحت، ہائی کورٹ کے حکم پر لگائی گئی روک


ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ‘یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004’ کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الہ ٰآباد ہائی کورٹ کا یہ کہنا درست نہیں ہے کہ مدرسہ بورڈ آئین کے سیکولر اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

نئی دہلی / صدائے وقت/ ذرائع/ 5اپریل 2024

=====================================

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 22 مارچ کو دیئے گئے حکم پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ‘یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004’ کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الہ ٰآباد ہائی کورٹ کا یہ کہنا درست نہیں ہے کہ مدرسہ بورڈ آئین کے سیکولر اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مدرسہ بورڈ کے 17 لاکھ طلباء اور 10 ہزار اساتذہ کو دوسرے اسکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کے عمل پر بھی روک لگادی ہے۔ چیف جسٹس ، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت اور اتر پردیش حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے

اسی بیچ  بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے عدالت کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک"بڑی جیت" قرار دیا۔