Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 5, 2024

دنیابھرمیں آج یوم القدس کااہتمام..

دنیابھرمیں آج یوم القدس کااہتمام ‘فلسطین سے اظہاریکجہتی،‘اسرائیل کےخلاف احتجاج میں شامل ہونےپر زور

نئی ہلی / صدائے وقت / ذرائع/ 5 اپریل 2024
++++++++++++++++++++++++++++++++++++
 یو م القدس ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے جس کا اہم مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد میں کامیابی کیلئے ان کے حوصلہ کو بڑھانا ہے ۔سب سے پہلے ایران نے 1979میں اس کااہتمام کیا تھا جس کے تحت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریالیوں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔یوم القدس دنیا بھر میں عوام فلسطینی عوام کیلئے انصاف اور ان کی سرزمین میں امن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اسرائیل کے فلسطین پر حالیہ حملہ نے گذشتہ 75برسوں میں سب سے زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔

 ایران نے  عالمی یوم قدس کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا اور اہم ترین مسئلہ ہے، یوم القدس خاص طور پر فلسطینی کاز کے لیے وقف ہے، یہ دن دنیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ خود ارادیت کے اصول پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے معاہدے کی تجدید کرے۔