Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2024

پبلک سروس کمیشن ا تر پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

پریاگ راج۔۔اتر پردیش / صدائے وقت/ پریس ریلیز/ 1اپریل 2024
===================================
آج بتاریخ یکم اپریل ۲۰۲۴ کو اترپردیش پبلک سروس کمیشن، پریاگ راج میں کمیشن کی یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی یونانی میڈیکل کالج، ہمت گنج، پریاگراج کی جانب سے ایک فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سروس کمیشن کے ملا زمین اور ان کے اہل خانہ کا طبی معائنہ اور علاج و معالجہ کے ساتھ فری میں دوائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ میں جوڑوں کے درد کے لئے حجامہ، دلک، اور علاج بالتدبیر کی دیگر تدابیر کا استعمال کیا گیا۔ اس کیمپ میں صبح سے شام تک مریضوں کی بھیڑ لگی رہی۔ تقریبا 250مریضوں کا علاج کیا گیا اور 70مریضوں کو علاج بالتدبیرکی مختلف تدابیر کرائی گئیں اور اس سلسلے میں مریضوں کا فیڈ بیک بھی کافی اچھا رہا۔حجامہ اور دلک کے بعد مریضوں نے کافی راحت محسوس کی اور بتایا کہ اس تدبیر کے بعد فورا فائدہ محسوس ہورہا ہے۔
 کمیشن کے چیئرمین جناب سنجے شرینت صاحب اور دیگر ممبران نے اس پروگرام کے افتتاح کے بعد کیمپ کا دورہ کیا اور یونانی دواؤں اور تدابیر کے نتائج سے متاثر ہو کر کافی سراہا۔ چیئر مین صاحب نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی لوگ حالت روزہ میں یہ نیک کام کر رہے ہیں۔اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد بذات خود کیمپ میں موجود رہے جن کی رہنمائی کی وجہ سے اس کامیاب یونانی کیمپ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جس میں ڈاکٹر بلال احمد، ڈاکٹر بشری آفتاب، ڈاکٹر اسامہ احمد، ڈاکٹرمحمد خالد، ڈاکٹر آفرین صدیقی، ڈاکٹر رافع اخلاق انصاری، ڈاکٹر مبشر عباس  اور پی جی طلباء میں ڈاکٹر سلیم احمد، ڈاکٹر صبیح، ڈاکٹرعالیہ، ڈاکٹر جاوید خاں اور فارماسسٹ کی ایک ٹیم جس میں جناب اختر، مسعود احمد اور ساتھ میں امن سنگھ، ارشاد اور بدرالدجیٰ ڈرائیور موجود رہے۔