Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2024

اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال پریاگراج میں تکنیکی وتحقیقی ریسرچ جائزہ کا انعقاد



پریاگراج :اتر پردیش / صدائے وقت/ پریس ریلیز۔
======================================
 اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال پریاگراج میں کالج کےپرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد صاحب کی فعال قیادت میں بتاریخ ۱۶ مئی کو ایک اہم تکنیکی جائزہ برائے ریسرچ پروٹوکول کا انعقاد ہوا۔ اس تکنیکی و تحقیقی جائزے سے متعلق کمیٹی کا اولیں مقصد قومی و عالمی طبی تحقیقی ہدایات کو عمل میں لاکرکالج میں ریسرچ کے معیار کو بلند کرنا اورپوسٹ گریجوئیٹ اسکالرز میں تحقیقی صلاحیت کے فروغ کو مزید یقینی بنانا ہے۔ کالج کے  سات شعبوں میں جاری     پوسٹ گریجویٹ  ایم ڈی / ایم ایس کورس  کے  27 اسکالرز نے اپنے ریسرچ  پروٹوکولز کو پاورپوائنٹ پریزنٹیشن  کی مدد سے نہایت ہی عمدہ انداز میں پیش کیا۔  اس سے نہ صرف طب یونانی کے مختلف شعبہ جات میں تحقیق سے متعلق بہتری آئیگی  بلکہ اس سے عوام کو  بہتر اور موثر علاج فراہم ہوگا۔ 
اس کمیٹی  کی صدارت  پروفیسر عرفان احمد، صدر شعبہ ماہیت الامراض نے کی۔ اس میں سبھی پوسٹ گریجوئیٹ شعبوں کی مساوی نمائندگی   رہی۔ کمیٹی نے پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو ان کے تحقیقی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے قیمتی   تجاویز  اور عمدہ مشوروں سے نوازا۔