Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 6, 2018

بزنس میں کو اغوا کر کے 3 لاکھ کا مطالبہ

جون پور (اتر پردیش۔۔۔معراج احمد)مچھلی شہر قصبہ کے ایک پینٹ کاروبار ی کو رشتہ داری میں جاتے وقت بدمعاشوں نے ایک نوجوان خاتون کے سہارے اغوا کر اس کے ساتھ مارپیٹ کر تین لاکھ روپے رنگداری کا مطالبہ کیا۔بیوپاری کے اغوا ہونے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں افرا تفری مچ گئی۔اہل خانہ نے معاملے کی اطلاع فوراً پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ کودیا جس پر ایس پی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کوتوال مچھلی شہر انل کمار سنگھ کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔پولیس نے معاملے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے واردات میں شامل خاتون سمیت چارملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بتاتے ہے قصبہ کے قاضی پورا محلہ رہائشی انور علی ولد لال محمد اتوار کے روز موٹر سائیکل سے اپنے رشتہ کے گھر بھدوہی جانے کیلئے نکلا تھا۔متاثر کے مطابق وہ موٹرسائیکل سے جمالاپور پہنچا ہی تھا کہ ایک خاتون نے اپنی طبیعت خراب بتاتے ہوئے لفٹ مانگنے لگی۔بیوپاری نے ہمدردی میں اسے لفٹ دیا تو وہ رام پور پہنچنے پر زبردستی اپنے ساتھ گھر لے گئی جہاں پر پہنچتے ہی پہلے سے موجود چار کی تعداد میں بدمعاشوں نے بیوپار کو یرغمال بنا لیا اور مارپیٹ کرتے ہوئے خاتون کے زریعے اابروریزی کے فرضی مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کی مانگ کی۔بدمعاشوں کے چنگل میں پھنسے بیوپاری نے پانچ لاکھ روپے کا انتظام نہیں ہونے کی دہائی دیتے ہوئے رقم کو تین لاکھ روپے میں طے کرتے ہوئے چیک کے زریعے پیسہ دینے کی بات کی۔طے رقم کو لینے کیلئے بدمعاشوں نے بیوپاری کے بیٹے کو فون کر اغوا کرنے کی بات بتاتے ہوئے بیوپاری سے بات کرائی اور تین لاکھ روپے کا چیک لیکر رام پور آنے کی بات کہیں۔ادھر بیوپاری کے اغوا ہونے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں افرا تفری مچ گئی اور اطلاع فون کر پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ کو دی گئی۔بیوپاری کو اغوا کئے جانے کے معاملے کو ایس پی نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کوتوال مچھلی شہر کو بدمعاشوں کو گرفتارکرنے کی ہدایت دی۔پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت ملتے ہی تھانہ انچارج اغوا ہوئے بیوپاری کے بیٹے کو لیکر چیک کے ساتھ سول ڈریس میں رام پور پہنچے جہاں نصف گھنٹے کے انتظار کے بعد بدمعاشوں نے فون کر جمالاپور کے برسٹھی موڑ پر آنے کو کہا۔پولیس بدمعاشوں کی بتائی ہوئی جگہ پر بیوپاری کے بیٹے کے ساتھ پہنچ کر محاصرہ کر بدمعاشوں کا انتظار کرنے لگی۔ادھر کچھ ہی وقت بعد دو بدمعاش چیک لینے کیلئے بیوپار کے بیٹے کے پاس پہنچے ہی تھے کہ پولیس نے دونوں کو موقع سے گرفتار کر لیا۔پولیس بدمعاشوں کو لیکر بیوپاری کو اغوا کر رکھے گئے مقام پر پہنچی جہاں سے پولیس نے خاتون سمیت ایک بدمعاشوں کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ ایک بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس نے موقع سے ہی ایک کمرے سے یرغمال بنا کر قید کئے گئے بیوپاری کو آزاد کرایا۔بدمعاشوں نے اپنا نام بڑے لال ساکن رام پور بازار،سنجے جیسوال،راجن جیسوال ساکن دھنوا تھانہ رام پور اور خاتون نے خود کو بڑے لال کی بیوی پوجا ساکن را م پور بازار ہونا بتایا۔پولیس نے بیوپاری کی جانب سے دیے گئے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے بدمعاشوں کے خلاف کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔