Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 6, 2018

رہزنی و لوٹ۔

جون پور (اتر پردیش۔۔۔معراج احمد۔) کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے منیچھا گاؤں میں جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر واقع ایک گیراج مالک سے نامعلوم بدمعاشوں نے دیر شب مارپیٹ کر گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے13ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔گیراج مالک کے زریعے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی محمد جابر کا جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر گاڑیوں کا گیراج ہے جہاں سے درجنوں گاڑیاں مرمت کیلئے کھڑی ہیں۔الزام ہے کہ گزشتہ شب گیراج مالک محمد جابر گیراج میں سویا ہوا تھا کہ دیر شب نصف درجن لوگوں نے گیراج میں داخل ہو گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے لگے جس پر اس نے مخالفت کی تو وہ اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے 13ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جانے کے بعد متاثر نے واقعہ کی تحریر مقامی تھانے پر دی۔تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔