Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 6, 2018

گیٹ میٹنگ کا انعقاد

جون پور (اتر پردیش۔۔۔۔معراج احمد۔)ریاست ملازم مشترکہ کونسل کی جانب سے پرانی پنشن بحالی کیلئے آئندہ 9 اگست کو ہونے والے دھرنا مظاہرہ کو کامیاب بنانے کیلئے صنعت محکمہ، چک بندی، پی ڈبلیو ڈی، نل کوپ، بجلی، سچائی، گنا، ضلع تکمیل دفتر، روڑویز، زراعت وغیرہ محکموں پر گیٹ میٹنگ کی۔ گیٹ میٹنگ میں کونسل کے سرپرست سی بی سنگھ، نائب صدر اشوک کمار، صفائی ملازم کے صدر امر دیو یادو، لیکھ پال یونین کے وریندر سنگھ، چک بندی کے شیو شنکر یادو وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے پرانی پنشن بحالی کیلئے ملازم / افسر،اساتذہ پرانی پنشن بحالی فورم کے بینرتلے ہونے والے دھرنامظاہرہ میں شریک ہونے کی اپیل کی۔ نظامت کرتے ہوئے کونسل کے سیکریتری چندر شیکھرسنگھ نے پرانی پنشن ہرحال میں بحال ہونے کے لئے سبھی سرکاری تنظیموں کے صدروسیکریٹری سے اپیل کیا کہ وہ اپنے سبھی ممبران کے ساتھ 9 اگست کو ہونے والے دھرنے میں شریک ہو کر مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ کر دھرنے کو کامیاب بنائے۔