Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 6, 2018

جونپور میں مجلس ترحیم کا انعقاد۔

جون پور (اتر پردیش۔معراج احمد)پنجتنی کمیٹی کی جانب سے شہر کے چھوٹی لائن واقع زمین مبارک قدم رسول امام باڑے میں گزشتہ دیر شام مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید اسد یاور مظفر پور بہار نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ مظلوم بے سہارا اور غریبوں کی مدد کرنے کا پیغام دیا ہے اور ہم سب کو اسی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے لیکن آج کچھ لوگ اسلام کو بدنام کرنے میں لگے ہے۔ ہمیں ان لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے نام پر جس طرح سے بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے وہ کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے۔ اسلام میں قربانی دینا سکھایا ہے اور انسانیت کی حفاظت کے لئے اپنا خون بھی بہانا پڑے اس سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ اس سے قبل مجلس میں سوزخوانی گوہر علی زیدی اور ان کے ہمنواں نے کیا اور نوحہ و ماتم انجمن شمشیر حیدری صدر امام باڑہ نے کیا۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر شاہد مہندی، اعظم زیدی، رضوان حیدر راجا، کیفی رضوی، اعجاز حسین، تابش، توقیر حسن، عظمی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔