Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 6, 2018

نہیں رہے آر کے دھون

کانگریس کا ایک وفادار سپاہی چل بسا
تحریر ابونافع اعظمی

آج چھ اگست بروز دوشنبہ راجکمار دھون ۸۱ سال کی عمر میں آنجہانی ہوگئے انہیں عرف عام میں آر کے دھون کہا جاتا ہے ان کا نام آتے ہی وفاداری کی ایک بے مثال تصویر سامنے آجاتی ہے اپنی وفادار اور جفاکش طبیعت کی وجہ سے وہ نہرو گاندھی پریوار کا اٹوٹ انگ رہے نہرو جی سے لیکر سونیا گاندھی کے پیچھے پیچھے چلنے میں بیجا فخر محسوس کرتے کانگریس کے مختلف ادوار میں انہیں وزارتوں پر کام کرنے کا موقع بھی ملا اندرا گاندھی کے بہیمانہ قتل کے بعد سونیا جی کے ساتھ ساتھ سب سے پہلے پہونچنے والوں میں سے تھے ان کی زندگی بہت ڈسپلن اور سختیوں بھری تھی
دہلی کے صحافی وویک شکلا لکھتے ہیں کہ ان کا پریوار بٹوارے میں دہلی آیا اور یہ لوگ پناہگزینوں کے گڑھ قرولباغ میں پناہ گزیں ہوئے بچپن مشکلوں بھرا تھا مالی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی کے ساتھ ساتھ قرولباغ کی ایک دکان میں کام بھی کرتے پڑھائی کے دوران ٹائپنگ اور شارٹ ہینڈ بھی سیکھ لی وہ ہندی اور انگریزی کی ٹائپنگ بڑی تیزی سے کرتے ایک منٹ میں سو سے زائد کی اسپیڈ سے ٹائپنگ کرتے تھے
آج ان کے جانے سے وفاداری کا ایک دور ختم ہوگیا کانگریس کا ایک وفادار سپاہی دنیا چھوڑ چلا کانگریس ہی ان کے لئے اوڑھنا بچھونا رہی کانگریس کے لئے ان کا جینا مرنا رہا۔