Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 31, 2018

پرانی پنشن بحالی کو لیکر احتجاجی مظاہرہ۔

جونپور اتر پردیش (نامہ نگار صدائے وقت)
. . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . 
ملازم استاذ افسر پرانی پنشن بحالی فورم اتر پردیش کے سابقہ اعلان پروگرام کے آخری تیسرے روز خراب موسم کے بعد بھی سینکڑوں کی تعداد میں ملازم، افسر، استاذ اپنے دفتر میں دستخط بنا کرکام نہیں کیا۔ کلکٹریٹ میں ہونے والے دھرنہ مظاہرہ میں جمعہ کے روز بھی سبھی محکمہ کے ملازمین شامل ہوئے اور پرانی پنشن بحالی کو لیکر حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے انتباہ دیا۔
فورم کے صدر اروند کمار شکلا کی صدارت میں جمع مظاہرین ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے ضلع کنوینر اور ریاست ملازم متحدہ کونسل کے صدر راکیش کمار شریواستود صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کے دماغ کو صحیح کرنے کے لئے حون کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ملازم اساتذہ نے حامی دے کر حکومت کے دماغ کیلئے قدرت سے دعا کی۔ اجتماع صدر اروند شکلا نے موجود ملازمین اور افسران کو احتجاج کے آئندہ ضمرے میں آئندہ۸/اکتوبر کو لکھنو چلنے کی اپیل کرتے ہوئے پرانی پنشن بحالی کی مانگ کی۔کونشل کے سرپرست سی بی سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشن ہمارے تنخواہ کے۸۱/فیصد روکے گئے تنخواہ کی بنیاد پر پرانی پنشن بحالی کے بارے میں تفصیلی معلومات دیا۔انھوں نے کہا کہ پنشن ہمارا حق ہے جس کو حکومت بنا کسی مذاکرات کے یک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے روک دیا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد سے جلد پرانی پنشن کو بحال کرے۔اس موقع پر رماشنکر پاٹھک،ارون کمار یادو،اندریش یادو،سنیل کمار سنگھ،دیواکر گوتم،اشوک کمار،سمن پٹیل،انجینئر جی این دوبے،آشیش ترپاٹھی،بدرعالم سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔دھرنہ کی نظامت انجینئر کے ڈی یادو نے کیا۔