Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 31, 2018

بجلی سپلائی کو لیکر سڑک جام۔

جونپور اتر پردیش (نامہ نگار صدائے وقت۔)
. . . . .  . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رام نگر بلاک کے اٹائے بازار میں 56/کے وی اے کا ٹرانسفارمر گزشتہ51/دنوں سے جل گیا ہے جس کی وجہ سے بازار سمیت ادر گرد کے گاؤں کے لوگ اندھیرے میں زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔مقامی سب اسٹیشن سمیت اعلی افسران سے شکایت کرنے کے بعد بھی ٹرانسفامر نہیں بدلنے کی وجہ سے جمعہ کے روز بازار سمیت گاؤں کے لوگ مشتعل ہو گئے اور مڑیاہوں۔کٹھراؤ روڈ پر جام لگا دیا۔جام کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے کافی مشقت کے بعد جام کو ختم کراتے ہوئے جلد ہی ٹرانسفارمر لگوانے کی یقین دہانی کرائی۔
رام نگر بلاک کے اٹائے بازار اور ادرگرد کے گاؤں میں بجلی کی سپلائی کیلئے 56/ کے وی اے کا ٹرانسفارمر سالوں پہلے لگا تھاجو زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے آئے دن خراب ہو جاتا ہے اور درجنوں گاؤں کے لوگوں کو ہفتوں اندھیرے میں زندگی بسر کرنی پڑتی ہے۔اس مسئلہ کے حل کیلئے مقامی لوگوں نے کئی بار عوامی نمائندوں سمیت محکمہ کے افسران کو آگاہ کرایا لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ادھر ۵۱/روز قبل ٹرانسفامر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے جل گیا اور پورے علاقہ میں سپلائی تخفیف ہو گئی جس کی شکایت مقامی لوگوں نے محکمہ کے افسران سے کی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔مقامی لوگوں کے مطابق ٹرانسفارمر خراب ہونے پر بازار سمیت گاؤں کے لوگ چندہ جمع کرافسران کو دیتے ہیں تب کاروائی ہوتی ہے۔جمعہ کے روز محکمہ کی عدم توجہی سے مشتعل بازار سمیت گاؤں کے لوگ بازار میں جمع ہوئے اور محکمہ توانائی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے روڈ کو بند کر دیا جس کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔بازار کے لوگوں کے زریعے جام کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ونود یادومع فورس موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو جلد ہی ٹرانسفارمر تبدیل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔