Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 31, 2018

شہادت عثمان غنی پر جلسے کا انعقاد۔

جونپور اتر پردیش (نامہ نگار صدائے وقت)
. . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عثمانیہ ٹرسٹ جونپور کی جانب سے شاہی اٹالا مسجد کے صحن میں گزشتہ شب حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے سلسلے سے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا اغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ محمد نے کیا۔ اس کے بعد محمد شاہد،محمد حسین جونپور ی نے نعت نبی پیس کیا۔ جلسہ کی صدارت سابق ممبر اسمبلی حاجی افضال احمد نے کیا اور جلسہ کے نگراء انوارالحق گڈو نے لوگوں سے کہا کہ اس طرح کے جلسہ کرنے سے لوگوں کو کافی معلومات ہوتی ہے۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا وسیم احمد شیروانی نے کہا کہ عثمان غنیؓ کا مرتبہ بہت ہی بلند ہے۔انہوں نے قرآن کو جمع کیا اور جب منافقوں نے انہیں شہید کیا تب بھی وہ قرآن کی تلاوت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاں کہ حضرت عثمان غنیؓ کے نکاح میں رسول کی دو دو بیٹیاں تھی وہ غنی کے لقب سے نوازے گئے۔ مولانا افاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کے راستے پر چلنا چاہئے اور قرآن پاک کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کیا جائے اور اپنی زندگی کا معمور بنایا جائے۔ جلسہ کی نظامت نیاز طاہر شیخو نے کیا۔اس موقع پرحاجی عبد الاول، حاجی فیصل عثمان، انوارالحق گڈو، ڈاکٹر طفیل انصاری، شکیل منصوری، حفیظ شاہ، انصار ادریشی، کمال الدین انصاری، شاہ نواز خان، لال محمد راعینی، پپو پٹیا سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالاحد منے نے کیا۔