Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 18, 2018

کیرلا سیلاب زدگان کی امداد یو اے نے کی۔بین

متحدہ عرب امارات نے کیرلا میں سیلاب زدگان کی مدد کے کمر کسی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . 
یو اے ای کی کامیابی میں کیرلا کا بہت بڑا تعاون رہا ہے۔
. . . . .وزیر اعظم شیخ محمد۔
. .  . . . . . . . . . . . . . .   . . . . . . .  
خلیج ٹائم کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے ایک فرمان کے ذریعہ کیرلا میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئیے ایک ریلیف کمیٹی کا قیام کیا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم نے کیرلا کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ۔۔۔انڈین اسٹیٹ کیرلا میں گزشتہ دنوں سے زبر دست بارش و طوفان کی زد میں ہے جسکی وجہ سے وہاں سیلاب سے بھاری تباہی ہے۔۔۔مسلم تیوہار عید الا ضحیٰ کے اس موقع پر اس طوفان و سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں افراد کی موت و ہزاروں کے گھر بار تباہ ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امارات و انڈین دونوں متحدہ طور پر ریلیف کا کام کریں گے۔
شیخ محمد نے کہا کہ امارات کی ترقی میں کیرلا کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے اور اب بھی ہے۔
خلیج ٹائم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے فرمان جاری کر کے ایک ہنگامی ریلیف کمیٹی کا قیام کرکے وزیر اعظم کی قیادت میں امدای کام کو تیزی سے کرنے کو کہا ہے۔
واضح ہو کہ ہندوستانی ریاست کیرلا میں گزشتہ ہفتوں سے تیز بارش و طوفان کیوجہ سے زبردست سیلاب آ گیا ہے جس سے وہاں پر جان و مال کی بہت بڑی تباہی ہوئی ہے۔
کیرلا کے وزیر اعلیٰ نے گزشتہ جمہ کو ایک پریس کانفرنس میں شک ظاہر کیا کہ سیلاب کی صورت حال اور بھی بگڑ سکتی ہے۔حالانکہ ابھی تک تقریباً 80000 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابھی تک سیلاب کیوحہ سے  324 افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔
. . .  . .  صدائے وقت۔