محمد عامر اصلاحی ۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آعظم گڑھ اتر پردیش۔۔ ۔تھانہ بردہ حلقہ میں سرائےمیر کے دو نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں درد ناک موت ایک ہی ساتھ ایک گھر سے دو دو جنازہ نکلنے سرائےمیر کی فضاء سوگوار ہوگئی
اطلاع کے مطابق محمد رازق 27 ولد بدرالدين محمد ٹاقب 25 ولد شمش الدین رہائشی قصبہ سرائے میر گزشتہ جمعرات کی دیر رات بذریعہ الٹو کار جونپور جارہے تھے جیسے ہی تھانہ بردہ بازار پہنچے ٹرک اور الٹو میں زور دار ٹکر ہوگئی اس حادثہ میں مذکورہ دونوں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ۔
بردہ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد مرحومین کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔متوفی آپس میں چچا زاد بھائی تھے ایک ساتھ ایک ہی گھر سے دو دو جنازے اٹھنے سے پورے قصبہ کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔۔۔مرحومین قصبہ کی معروف شخصیت امام الدین کے کنبہ سے تعلق رکھتے تھے۔
متفرق
Friday, August 24, 2018
سڑک حادثہ میں دو نوجوان کی موت۔
Author Details
www.sadaewaqt.com