Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 13, 2018

خواتین کو بیدار کرنے کی ضرورت ۔شبانہ اعظمی

جون پور (نامہ نگار صدا یے وقت) فلم اداکارہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ شبانہ اعظمی نے کہا کہ آج خواتین مردوں سے کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے۔بس ضرورت ہے انہیں صحیح پلیٹ فارم دینے کی اور معاشرے کو بیدار کرنے کی۔ معاشرے میں یہ اہم خیال بن گئی ہے کہ خواتین کی جگہ صرف گھر گرہستی سنبھالنے کے لئے ہی ہے اور مرد معاشرے باہر کے کاموں کے لئے بنا ہے جبکہ خواتین نے وقت وقت پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے۔ مذکورہ باتیں انھوں نے پیر کو محمد حسن انٹر کالج میں گیسٹ ہاؤس، محمد حسن ڈگری کالج میں جم کے افتتاح کے بعد یادکیفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور پوری دنیا میں اتر پردیش کا ڈنکا وقت وقت پر بجتا رہا ہے بس ضرورت ہے صحیح پلیٹ فارم کے زریعے  ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی۔ آج تعلیم کو صرف روزی روٹی سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ ایسی تعلیم اپنے بچوں کو دینی چاہئے تا کہ وہ معاشرے کے مرکزی دھارے میں رہ کر مختلف شعبوں میں اپنا نام روشن کریں۔ آج جس طرح سے یہاں بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود، ڈرامہ اور ایسی تعلیم طالب علموں کو دینی چاہئے جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہو۔ فلمی دنیا میں بھی اتر پردیش کے لوگوں نے اپنا پرچم لہرایا ہے اور آج بھی دنیا میں یوپی کے لوگوں کا دبدبہ بنا ہوا ہے۔ پوروانچل یونیورسٹی میں کیفی اعظمی ماس کمیونکیشن عمارت کے تعمیر نہ ہونے پر انہوں نے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی وجوہات کے چلتے آج کیفی اعظمی عمارت مکمل نہیں ہوا ہے جبکہ میں نے ممبر پارلیمنٹ رہتے ہوئے یہاں کے لوگوں کے لئے لاکھوں روپے یونیورسٹی کو دیئے تھے ایسے میں اب یہاں کے عوام حکومت سے سوال کریں اور کیفی اعظمی کے خوابوں کو پورا کریں۔اس کے علاوہ پروگرام کو پوروانچل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر پی سی پاتنجلی،محمد حسن گروپس آف کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقادر خان نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل پروگرام کے آغاز نفیسہ صدیقی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔مہمانوں کا استقبال محمد حسن انٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹرناصر خان نے کیا۔اس موقع پر یوسف انصاری،ڈالمس اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر الکا گپتا،ڈاکٹر شاہنواز خان،ڈاکٹر قمر الدین شیخ،محمد شارق،سشیل سنگھ،ڈاکٹر جیون یادو،ڈاکٹر شاہد علیم،ارشد کمال،ماسٹر رام دلار یادو،انور علوی،ڈاکٹر کے کے سنگھ،ڈاکٹر شاہدہ پروین،ڈاکٹر قمر عباس،ڈاکٹر اجے وکرم سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔