Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 13, 2018

اقلیتی طبقے کے طالب علموں کو میڈل۔

جون پور (نمائندہ صدائے وقت۔)شہر کے ہندی بھون میں منعقد ایک تقریب میں اقلیتی طبقے کے 102 میداوی طالب علموں کو میڈل، سرٹیفکیٹ، ڈائری، قلم اور تحائف سے نوازا گیا۔ مائنارٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اتوار کے روز ہندی بھون میں منعقد تقریب میں مسلم، سکھ، عیسائی اور بدھ مذہب کے بچے شامل ہوئے۔ تقریب میں یوپی بورڈ، سی بی ایس سی، آئی سی ایس سی، مدرسہ بورڈ کے طالب علم۔طالبات کو شامل کیا گیا تھا۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ تھی۔
تقریب کے مہمان خصوصی گو سیوا کمیشن کے سابق چیئرمین اور سماجوادی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر کے پی یادو نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی طالب علم کی کامیابی کے لئے کسی بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس طرح کے تقریب کے زریعے سے ہی طلباء کو حوصلہ افزائی دی جاتی ہے۔ جدید تعلیم کے اس دور میں طالب علموں کے لئے ایسے تقریب کافی مددگار ثابت ہوں گے۔ اس دوران انہوں نے ایک غریب بچے کو گود لیکر تعلیم دلانے کا اعلان کیا۔ تقریب کی صدارت کر رہے سابق ممبر اسمبلی حاجی افضال احمد نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی اقلیتی طبقے کے بچے بھی اب ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔اس کے علاوہ پروگرام کو ڈاکٹر اختر سعید، ڈاکٹر اظہر جعفری، نریندر کور بھاٹیہ، مڑیاہوں نگر پنچایت کی صدر رخشانہ کمال، قاری ضیاء نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل شاعر رامش دلاور جونپوری اور قاری ضیاء جونپوری نے کلام پیش کیا۔اس موقع پر اعجاز احمد،حاجی عظمت خان،شکیل منصوری،محمد ثاقب،بلال،خرم خان،صاداب نثار،حسنین قمر،محمد جاوید،فیصل حسن تبریز سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت مہدی حسن ایڈوکیٹ اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادارے کے صدر حفیظ شاہ نے ادا کیا۔