Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 15, 2018

یوم آزادی کا پروگرام۔

* مدرسہ اسلامیہ (مکتب) و جامعة المحصنات (نسواں) موضع چکیا حسین آباد ضلع اعظم گڑھ  میں یوم آزادئ هند کے تعلق سے منعقدہ تقریبات کی جهلکیاں ۔
. . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج 15 اگست بروز بدهہ صبح 8 بجے مکتب کے صحن میں اساتذہ، طلباء وطالبات نیز معززین قریہ کی موجودگی میں یوم آزادئ هند کی مناسبت سے پرچم کشائ کی گئ بعدہ ترانہ وطن، تقاریر، مکالمے، حمد و نعت پر مبنی پروگرام بچوں نے پیش کیا جسے حاضرین نے سراہا اور داد و تحسین کے ساتهہ انعامات سے نواز کر بچوں کی حوصلہ افزائ کی، پروگرام کے اختتام پر ناظم ادارہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا نیز حاضرین کی ضیافت میں شیرینی تقسیم کی گئ

اس موقع پر جملہ اساتذہ نیز اراکین انتظامیہ سے ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر نیاز، خلیق الزماں، ادهم علی، فیروز عرف ننهو، عبد اللہ خان، محمد طارق، محمد عامر، سہیل طاہر، سفیان، پرویز وغیرہ کے همراہ گاؤں کے معززین و نو جوانوں کی کثیر تعداد موجود تهی-

نظامت کے فرائض گاؤں کے نوجوان مبلغ دین عزیزی سلطان عبداللہ نے انجام دئے، مدرسہ کے بزرگ استاد ماسٹر طاهر کی منظوم دعاء پر پروگرام اختتام کو پهونچا

تحریر: معتصم باللہ (صدائے وقت)