Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 15, 2018

انتقال پرملال۔

کبھی جو ٹوٹ بھی جائیں تو کوئی غم نہ کرے
ہمارا حال ہے مٹی کے برتنوں کی طرح

دکنی ادب کا ایک بڑا ستارہ آج غروب ہوگیا
تحریر/ ابونافع اعظمی

مذکورہ شعر کا خالق پروفیسر سلطان اطہر جاوید جب پورا ہندوستان آزادئ ھند کے جشن میں محو خراماں تھا پروفیسر صا حب خراماں خراماں اپنے رب کی طرف چل دئے  ان کے المیہ انتقال سے دکنی ادب سکتے کی حالت میں ہے۔
پروفیسر صاحب نہ صرف شاعر بلکلہ ایک ناثر اور ادبی ناقد بلکہ اس سے بڑھ کر مکمل دانشور تھے ۱۹۹٦میں ان کے شعری مجموعے " آنگن آنگن دکھ کے پیڑ " پر مشہور ترقی پسند ادیب اختر الایمان کا تقریظ ان کے ادبی قد و قامت کا آئینہ دار ہے مرحوم کو اقبالیات اور رشید احمد شیروانی کی ادبیات پر خصوصا گرفت تھی تیلگو زبان اور فنون لطیفہ پر ایک کتاب سپرد قلم کرکے اپنی فنون لطیفہ کی طرف غیر معمولی اشتیاق کا ثبوت بھی دے چکے ہیں یقیناً ان کے جانے سے ایک بڑا ادبی خلا پیدا ہوا ہے اللہ مسبب الاسباب ہے ان شاء اللہ وہ جانے والوں کی جگہ سماج کے لئے نئے مفید و نافع لوگوں کا ضرور انتظام فرمائے گا ، ہر چیز فانی بس اللہ کی ذات اور مرضی غیر فانی ہے