Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 8, 2018

اویسی کا راہل پر طنز۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ کے اندر کانگریس صدر راہل گاندھی کے وزیر اعظم سے گلے لگنے پر طنز کیا ہے۔اویسی نے کانگریس کے صدر و دیگر کانگریسی رہنماوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی تو مودی کے گلے لگ گئے اگر وہ (اویسی) ہاتھ بھی ملاتے تو ان کے خلاف فتویٰ جاری ہو جاتا۔اویسی نے یہ باتیں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
واضح ہو کہ ابھی کچھ دن پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔اس میں اپنی تقریر کے فوراً بعد راہل گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس گئے اور ان سے اٹھنے کے لئے کہا لیکن جب مودی اپنی سیٹ سے نہیں اٹھے تو خود راہل گاندھی جھک کر ان کے گلے لگ گئے جس کا مذاق خود نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران اڑایا تھا۔اویسی نے اس بات پر راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماوں کو آئینہ دیکھاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی اور انھیں سے جا کر گلے مل گئے۔ اس بات کو لیکر کانگریسیوں کے منھ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔