Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 8, 2018

آنجہانی کرونا ندھی۔ خاص یادیں۔

آنجہانی کروناندھی سے جڑی کچھ خاص یادیں.
. . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر / ابونافع اعظمی

کل ہی آنجہانی کروناندھی پر ایک مختصر پوسٹ صدائے وقت میں دی جاچکی ہیں اب ان کے تعلق سے کچھ مزید باتیں شئیر کر لیجئے آنجہانی وہ واحد وزیر اعلی تھے جو پہلے وزیر اعظم نہرو جی سے لیکر آج کے وزیر اعظم مودی جی تک چودہ وزراء اعظم سے ملاقات کر چکے ہیں ان کی غیر کانگریسی رھنماؤں لالو یادو ، ، ان ٹی آر راما راؤ اور ان کے داماد نائیڈو گجرال اور وی پی سینگھ وغیرہ سے اچھی ذہنی مناسبت اور خیالات میں یکسانیت تھی وہ اینٹی کانگریس رہتے ہوئے بھی سیکولر سیاست کے میر کارواں تھے وہ نہ صرف ماہر سیاستداں بلکہ ایک قابل صحافی اور فلم اسکرپٹ رائٹر بھی تھے
انہوں نے دو شادیاں کی تھیں پسماندگان میں ایک بیوہ چار بیٹے اور بیٹیاں ہیں سب سے بڑا بیٹا اسٹالن ان کا سیاسی جانشین ہے ان کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا ہوگیا ہے اوران کے موئدین مدتوں رویا کریں گے۔
مسلمانوں کے تعلق سے بڑی واضح اور صاف ذھنیت کے مالک تھے مڈل کلاس سے اٹھنے والے اس عظیم لیڈر کی سماج پر بڑی اچھی گرفت تھی مسلم تنظیموں کے لئے بھی نرم گوشہ رکھتے تھے کل ہی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ جماعت اسلامی کے تمل ناڈو کے امیر عبدالرقیب صاحب سے کسی پروگرام میں قرآن کا تمل ترجمہ و تفسیر ریسیو کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔