Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 30, 2018

ضلع اقلیتی بہبود افسر نے کیا گرلس ہاسٹل کا معائنہ۔

محمد عامر اصلاحی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آعظم گڑھ  اتر پردیش ۔بہار ۔بلیا اور گھوسی کے شلٹر ہاؤس میں ہوئی شرمناک حرکت کے بعد ریاستی حکومت کی ہدایت پر جمعرات کو ضلع اقلیتی بہبود افسر ایس ۔ این سنگھ اپنے معاون کے ہمراہ نظام آباد تھانہ حلقہ کے موضع طوی کے جامعتہ الطیبات کے گرلس ہاسٹل کا معائنہ کئے ۔جہاں کی انتظامیہ کے نظم نسق کو دیکھر کافی متاثر ہوئے ہرطرف سی ۔ سی کیمرہ اونچی باؤنڈری معائنہ میں کہیں بھی انگلی رکھنے کی گنجائش نہیں ملی ۔معائنہ سے افسران مطمئن اور بڑی خوشی کا اظہار کئے واقعی انتظامات ایسے ہی ہونے چاہئے ۔۔اس دوران معتمد تعلیمات ڈاکٹر عتیق الرحمان اصلاحی رکن انتظامی احسان خاں نے افسران کا پورا تعاون کیا ۔اس معائنہ میں مدارس اسلامیہ کی حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ۔واضح رہے کہ ابھی کچھ دنوں پہلے شلٹر ہوم میں پرورش پا رہی بچیوں کے ساتھ جو شیطانی اور گھنونی حرکت ہوئی ہے اس سے پورے ملک کا وقار مجروح ہوا اور ملک کا ہر باغیرت انسان کانپ اٹھا ہے کہ اگر معمون جگہوں پر بھی درندہ صفات عناصر اپنے ناپاک ارادے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ملک کا مستقبل کیا ہوگا
معائنہ کر تے افسران۔