Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 13, 2018

ایک فکر انگیز تحریر

انڈیا کو ہندو راشٙڑر بنانے کی پلاننگ۔
2019 کا الیکشن اقلیتوں کے لئے اہم۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر نثار احمد ۔۔آئی پی ایس۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . 
بی جے پی ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا پلان بنا چکی ہے۔ہندو راشٹر کی بل کو پاس کرنے کے لئے ابھی تک مطلوبہ اعداد پورے نہیں ہیں۔اد طرح کے بل کو پاس کرنے کے لئیے سرکار کو ایوان زیریں و ایوان بالا دونوں ایوانوں میں کم از کم دو تہائی اکثریت یا 67 فیصد کی تعداد چاہئے۔اور اسی کے ساتھ 15 ریاستی اسمبلیوں سے بھی اس طرح کا بل پاس ہونا چاہیئے۔اس وقت این ڈی اے کے پاس ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں صرف 35 ممبران کی کمی ہے۔اور ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں 80 ممبران کی کمی ہے ۔۔اس تعداد کو حاصل ہوتے ہی این ڈی اے کے پاس دو تہائی اکثریت ہو جائے گی۔اور بی جے پی کے لئے ہندو راشڑ کا اعلان کرنے کی ہر رکاوٹ دور ہو جائے گی۔
اگر مسکمانوں نے ابھی بھی اپنے ووٹوں کو منقسم ہونے دیا۔۔۔۔مسلم قائدین نے ووٹوں کو بیچنے کا کام بند نہیں کیا،تو سمجھ لیجئے گا کہ ہندوستان جلد ہی ایک سیکولر ملک سے ہندو ملک بن جائے گا اور اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کی حالت خاص طور پر بد تر ہو جائے گی۔مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لیا جائے گا۔جیسا کہ چین۔فرانس۔برما۔جیسے ملکوں میں ہے۔ان سب سے بچنے کا واحد طریقہ ہے کہ بی جے پی کو ووٹوں کے ذریعہ روکنا ہوگا اور اس کے خلاف مضبوط امیدوار کو ووٹ دینا ہوگا۔اب ہمارے اوپر منحصر ہے کہ ہم متحد ہو کر ۔ہر جماعت کے لوگوں کو متفق ہوکر یہ طے کرنا ہوگا کہ کس کو ووٹ کیا جائے جو این ڈی اے کو شکست دے سکے۔جو لوگ اپنے ووٹوں اور اپنی قوم کے ووٹوں کا سودا کرتے ہیں وہ در اصل اپنے دین۔اپنے مدرسوں۔اپنی مسجدوں۔خانقاہوں ۔۔اپنی اذان اور اپنی نماز کا سودا کرتے ہیں۔اس لئے یاد رکھئے اگلا پارلیمنٹری الیکشن ایک عام الیکشن نہیں ہے بلکہ اقلیتوں کی شناخت ۔مذہبی آزادی ۔۔دین و ایمان کی حفاظت کا الیکشن ہے ۔۔یاد رکھیئے اگر ہم بی جے پی کو شکست دینے میں نا کام رہے تو ہماری حالت غلاموں جیسی ہو جائے گی۔۔مذہبی آزادی ختم ہو جائے گی۔جیسا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے ساتھ ہو رہا ہے۔ہر مسلمان کو بیدار ہونا ہوگا ، متحد ہونا ہوگا۔الله  تعالیٰ ہم سبھی لوگوں کو سوچنے سمجھنے اور متحد ہونے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔