Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 19, 2018

قصہ درویش۔

تحریر/ زریاب شیخ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پرانے وقتوں کی بات ہے دہلی میں ایک نواب فیض محمد خان اپنی بے باکی کی وجہ سے بہت مشہور تھے لوگ ان کے پاس بیٹھنے سے کتراتے تھے ایک بار ایک اللہ والے سے ان کی ملاقات ہوئی تو بولے کہ اسلام تو بڑا وسیع النظر مذہب ہے بڑی آزادی ہے یہ مولویوں نے دین کو مشکل بنا دیا ہے یہ نہ کرو وہ نہ کرو، لوگ ان کی پابندیوں کی وجہ سے دین سے بیزار ہو جاتے ہیں تو وہ اللہ والے بولے کہ ایک سکول ہے اس میں وقت کی پابندی ہے، ڈسپلن ہے، سب کچھ ایک ترتیب سے ہوتا ہے جبکہ ایک دوسرا سکول ہے وہاں کوئی پابندی نہیں جب چاہے آؤ جب چاہے جاؤ پڑھنا ہے پڑھو ، کھیلنا ہے کھیلو کوئی پوچھنے والا نہیں تو بتاؤ تم اپنے بچے کو کون سے سکول میں داخل کرواؤ گے تو نواب جھٹ سے بولا کہ پہلے والے سکول مین داخل کرواؤں گا دوسرے والے سکول میں تو بچہ بالکل ہی خراب ہو جائے گا، تو اللہ والے مسکرائے اور بولے یہ دین اسلام بھی ایسا ہی سکول ہے یہاں بھی کچھ اصول ہیں پابندیایں ہیں جو انسان کے ہی فائدے کیلئے ہیں اگر ایسا نہ ہو تو لوگ بگڑ جائیں جس پر وہ نواب خاموش ہو گئے۔