Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 19, 2018

کرکٹ ٹیسٹ۔

ٹرنٹ برج ٹسٹ ہندوستان کی گرفت میں
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر/ ابونافع
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پہلی مرتبہ ٹسٹ سیریز میں ہندوستاں تیسرے ٹسٹ کے شروع کے دو دنوں میں حاوی رہا بلے بازوں اور گیند بازوں کا تال میل کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اگر کل ہندوستان کی بیٹنگ اچھی رہی تو آج پانڈیا کی قیادت میں انڈین بولنگ لاجواب رہی کل کے چھ وکٹ پر 307 رن سے آگے کھیلتے ہوئے ہاقی ھندوستانی بلے باز اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے پنت کل اپنے 22 کے اسکور میں دو رن کا اضافہ کرکے چلتے بنے پوری ٹیم 329رنز پر جلد ہی آوٹ ہوگئی انگلینڈ کے اوپنرز نے آغاز بڑے اعتماد سے کیا اور جلد ہی پچاس رن بغیر وکٹ کے ہوگئے اس کے بعد ہندوستانی بولروں نے انگلینڈ کی لٹیا ڈبودی اور ہوری ٹیم حیرت انگیز طور پر 161رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پانڈیا نے کیریر کی بسٹ بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے صرف چھ اورز میں ٢٨رنز پر پانچ وکٹ جھٹک لئے یوں انڈیا کو ١٦٨ رنز کی لیڈ مل گئی ہندوستانی کھلاڑیوں کا ہائی مورال ان کی باڈی لینگویج سے جھلک رہا تھا دوسری اننگ میں ہندوستانی بلے بازوں نے ونڈے کے انداز میں کھیلتے ہوئے٣١ اورز میں 124 رنز بنائے اور صرف دو کھلاڑی راہول 36اور شیکھر دھون 44 کے وکٹ گنوانا پڑا کپتان کوہلی 8  اور پجارا 33رنز پر غیر مفتوح لوٹے یوں انڈیا کو 292رنز کی برتری مل چکی ہے اور کھیل کے تین دن باقی ہے امید ہے کل چائے تک انڈیا پانچ سو کے قریب کا ٹارگٹ دیکر چوتھے دن یہ ٹسٹ جیت کر سیریز میں واپسی کرے گی جس سے نہ صرف ٹیم انڈیا کا مورال بلند ہوگا بلکہ ہندوستانی شائقین کرکٹ اور BCCI کو بھی کچھ راحت کی سانس لینے کا موقع ملے گا ویلڈن ٹیم انڈیا اور پیشگی مبارکباد۔