Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 12, 2018

کرکٹ اپ ڈیٹ۔وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔

بریکنگ کرکٹ نیوز
تحریر/ ابونافع اعظمی

کل لارڈز ٹسٹ کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ ہندوستان کی شکست کے آثار نظر آنے لگے ہیں کیا پتہ تھا کہ ونڈے اور ٹی ٹونٹی کے یہ شیر اتنی جلدی ڈھیر ہوجائیں گے تصور کیجئے سوا دو دن میں پورا ٹسٹ میچ ختم ۔ پانچ روزہ ٹسٹ میچ میں شروع کے پونے دودن بارش کی نذر رہے سوا دو دن میں ہندوستان نے دو مرتبہ بیٹنگ کی انگلینڈ نے صرف ایک اننگ وہ بھی 397/7   پر ڈکلئیر کردی دوسری اننگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے کوئی مقابلہ نہیں دکھایا جس پچ پر انگلینڈ نے تیزی سے سات وکٹ پر 397  رن بنائے ٹیم انڈیا دو اننگ میں بھی اتنے رن نہ بناسکی  ۔ ۱۵۹ رنز اور ایک اننگ سے ہار گئی ۔  آخری دن کا کھیل بھی بچ گیا اس  طرح کے کھیل نے سلیکشن اور مینیجمنٹ دونوں پر سوال کھڑے کردئے ہیں اور اس بحث کو بھی تقویت دیدی ہے کہ چونکہ اٹیکنگ کرکٹ کا دور ہے ٹسٹ کلاس میں گراوٹ آرہی ہے اس لئے پانچ دن کے بجائے ٹسٹ کو چار دن کا کردیا جائے اس طرح بہت سی بچت ہوجائے گی اب تیسرے ٹیسٹ میں مزید تبدیلیاں ضروری ہیں جو دستیاب دستہ ہے اس میں سے لفٹی بلے باز وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی دنیش کارتک کی جگہ بن رہی ہے دنیش ہی کیا اب تک کوہلی ایشوین اور پانڈیا اور شمی و ایشانت کے علاوہ دونوں ٹسٹوں میں سبھی کا پرفارمنس بہت سطحی رہا ہے یہ یقیناً BCCI کے لئے بڑی چنتا اور منتھن کا موضوع ہے ھندوستانی ٹیم کے معاوضے روز بروز آسمان کو چھو رہے ہیں اور ٹسٹ پرفارمنس پاتال کو چھو رہا ہے