Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

راشٹریہ علماء کونسل ۔

راشٹریہ علماء کونسل کے دسویں یوم تاسیس کی تیاریاں شروع۔
راشٹریہ علماء کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی نے کونسل کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ
4 اکتوبر 2018 راشٹریہ علماء کونسل کا دسواں یوم تاسیس ہے. اس موقع پر لکھنؤ میں خصوصی پروگرام منعقد ہوگا،
کارکنان ابھی سے لکھنؤ جانے کی تیاری کریں.
گزرے ہوئے دس سال جدوجہد اور قربانی کی عظیم تاریخ سے عبارت ہیں. کونسل نے اب تک کیا خدمات انجام دی اور آئندہ کیا منصوبہ اور پروگرام ہے، یہ سب جاننے کا بہترین موقع ہوگا. ملک کے کونے کونے سے کونسل کے سپاہی اکٹھا ہوں گے، ہم خیال پارٹیوں کے نمائندے بھی ہوں گے، 2019 کے جنرل الیکشن میں کونسل کی حکمت عملی کا خلاصہ بھی ہوگا. ملک کے موجودہ مسائل اور راشٹریہ علماء کونسل کا نقطہ نظر، یہ سب جاننے کا موقع ملے گا. قربانیاں دینے والے کارکنوں کا اعزاز بھی ہوگا اور ایک بہت خوبصورت ادبی نشست کا بھی انعقاد ہوگا۔
انھون نے کاکنان سے اپیل کی ہے کہ سب لوگ لکھنو چلنے کی تیاری کریں اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں ابھی سے لگ جائیں۔

صدائے وقت۔