Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

پولیس کی عدم دلچسپی۔

جونپور اتر پردیش۔ (نامہ نگار) ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کے ذریعہ چوری ہونے والی مو ٹر سائیکل کی ایف آئی آرنہ لینے سے عوام پولیس کی کاکر دگی پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے پولیس کے ذریعہ عوام کو بھروسہ دلانا تو دور کی بات ہے محض ریسونگ دکھا کر متاثرین کو رخصت کر دیا جا تا ہے 
اطلاع کے مطابق لائن بازار تھا نہ حلقہ کے جگیش پور گاؤں کے رہنے والے ونود کمار سنگھ گزشتہ دنوں تھانہ سے چند قدم کی دوری پر کسی سے ملنے گئے تھے واپس لوٹنے پرا ن کی مو ٹر سائیکل غائب ہونے پر تھا نہ پہنچ کر تحریر دینے پرپولیس کے ذریعہ ریسونگ دے کر روا نہ کر دیا گیا متاثرہ پولیس کی کاکر دگی سے پریشان ہو کر مقدمہ درج کرا نے کی غرض سے در بد ٹھوکر کھانے پر مجبور ہے۔اسی طرح کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے قصبہ مانی کلاں کے رہنے والے محمد راغب ولد عبدالمنان کے مطابق گھر کے گیراج میں کھڑی ہوئی مو ٹر سائیکل رات میں چور اٹھا لے گئے۔صبح ہو نے پر متاثرہ راغب کے ذریعہ مقامی تھا نہ پر پہنچ کر تحریر دی گئی تو۔ا لزام ہے کہ پولیس نے تحریر لینے کے بعد اب تک ایف آئی آر درج نہیں کیا ہے۔پولیس کے رویہ سے متاثرین پولیس کی کاکر دگی سے پریشان ہیں۔