Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

چار بدمعاش گرفتار ۔

جونپور اتر پردیش۔ (نامہ نگار)برسٹھی پولیس نے گزشتہ رات مڈ بھیڑ میں تصادم میں چار بدمعاشوں کو دو طمنچہ پانچ زندہ کارتوس اوردو موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق بدمعاشوں نے مڈ بھیڑ کے دوران پولیس پر تین راؤنڈ فائرنگ کیا لیکن پولیس نے خود کو بچاتے ہو ئے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کئے گئے بدمعاشوں نے مختلف تھانہ حلقہ سے لاکھوں رو پئے کی رہزنیہ کی بات قبول کی ہے۔پولیس نے مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی چالان عدالت روانہ کر دیا۔
اس ضمن میں برسٹھی تھا نہ انچارج انسپکٹر نریندر پرساد نے بتایا کہ سینئر نائب انسپکٹر بالیندر یادو سی آئی او پرکاش تیواری اوراکیش پٹیل رام ولاس چوبے کے ساتھ سرولانس انچارج انگمداس کی ٹیم اور مگرا بادشاہ پورایس او انل سنگھ میرگنج کے ایس او پنے لال ضلع میں ہو نے والی رہزنی کے متعلق تبادلہ خیال کر رہے تھے کہا سی دوارن مخبر سے اطلاع ملی کی پلٹوپور پلیا کے پاس چار بدمعاش کسی واقعہ کو انجام دینے کے لئے کھڑے ہیں مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم مذکورہ مقام پر پہنچی تو بدمعاشوں نے خود کو پولیس سے گھرتا ہو ا محسوس کر کے ندی کی جانب بھاگنے لگے جس پراس آئی او راکیش پٹیل نے دوڑاکر چاروں بدمعاشوں کو پکڑ لیا۔ پکڑے گئے چاروں بدمعاشوں کو دو موٹر سائیکل کے ساتھ تھانہ لے آئی۔ پولیس کی تفتیش میں بدمعاشوں نے بتایا کہ۴۲/ جولائی کو اوم پرکاش گروپ کے ایجنٹ سے ۷۸ہزارنقد، موبائل کی لوٹ کی بات کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بدمعاشوں نے۶۲/اپریل کو رام پور تھانہ علاقہ کے رامپور میں ہی زیورات تاجر بنارسی سیٹھ سے سو گرام سونا اور کثیر مقدار میں چاندی۹۳ ہزار نقد کی رہزنی کیا تھا۔اس کے علاوہ۴۱/ جون کو گدھونا گاو میں زیورات تاجر سندیش مشر سے۰۷ ہزار نقد سمیت ۰۱/ لاکھ روپئے مالیت کے زیورات طمنچہ سے خوفزدہ کر لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ گرفتار کئے گئے بدمعاشوں میں چندشیکھر یادو ولد سبھا پتی موضع پلٹوپور،روپ چندر گوتم ولد ابھیمنیو گوتم، امر روی گوتم ولد پرمود گوتم موضع بسہرا، دیپک گوتم ولد سنجے ساکن بسہرا تھانہ برسٹھی کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے جیل روا نہ کر دیا۔