Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

یوم عرفہ کی سنتیں۔

یوم عرفہ کی دو سنتیں
::::::::::::::::::::::::::::::تحریر/ امام عطاء اللہ خان لندن
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عرفہ کے دن کی دو سنتیں ہیں ایک روزہ رکھنا جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ اس سے گذشتہ اور آئندہ ایک سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

دوسری سنت: عرفہ کے دن زیادہ سے زیادہ دعا اور ذکر کا اہتمام کرنا مسنون ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور بہترین ذکر جو میں نے اور مجھ سے قبل انبیاء کرام نے کیا ہے وہ یہ ہے

لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير.

جو احباب حج پر ہیں ان کے لیے عرفہ کا روزہ نہ رکھنا مستحب ہے تاکہ ضعف کی وجہ سے حج کی ادائگی اور وقوف عرفہ میں کوتاہی نہ ہو باقی حضرات روزہ رکھنے کی کوشش کریں اور ناچیز کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔