محمد عامر اصلاحی
سرائےمیر آعظمگڑھ ۔سرائیمر تھانہ حلقہ کے موضع فتح پور میں دیوار کے ملبہ میں دبکر خاتون کی موت ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا ۔
اطلاع کے مطابق میرا 35 زوجہ موتی لال گوتم موضع فتح پور تھانہ سرائے میر حسب معمول گزشتہ شب اپنے گھر میں سو رہی تھی سحر میں تقریبا 3 بجے کچے مکان کی دیوار گر گئی جس کے ملبہ میں دبکر میرا کی موقع پر ہی موت ہوگئی اس حادثہ سے اس کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔اس حادثہ کی اطلاع پاتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔حادثاتی موت پر حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد کو کنبہ کو دلانے کے لئے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔۔
متفرق
Wednesday, August 8, 2018
ملبہ میں دب کر خاتون کی موت۔
Author Details
www.sadaewaqt.com