Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 14, 2018

آو ہنس لیں۔

ہماری دعاؤں میں بہت اثر ہے
ایک دوست کو دعا دی کہ سدا مسکراتے رہو آج وہ پاگل خانے میں ہے۔

دوسرے کو دعا دی کہ دنیا تیرے اشارے پر چلے آج وہ ٹریفک وارڈن ہے

تیسرے کو دعا دی کہ تیری زندگی میں پھول ہی پھول ہوں۔.  . .  .   آج وہ اسکول میں مالی ہے

چوتھے کو دعا دی کہ سدا چمکتے رہو ........آج اس کے سر پر ایک بھی بال نہیں ہے

بتاؤ آپ کیلئے کیا دعا کروں
آپ بھی ہمیشہ کہتے ہو کہ دعا میں یاد رکھنا.
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لڑکیوں کی شادیاں عموماً حادثوں کی وجہ سے ہی وقوع پذیر ہوتی ہیں مثلاً
☆حادثاتی طور پر گول روٹی بن گئی تو شادی کر دو ...
☆فیل ھو گئیں تو شادی کردو ...
☆اچانک سے اچھا رشتہ آ گیا تو شادی کر دو ..
☆محلے کا کوئی لڑکا دروازے کے باہر کھڑا ھو گیا تو شادی کردو (چاھے وہ فری وائی فائی کے چکر میں کھڑا ھو ) ...
☆اگر لڑکی منگنی شدہ ھے تو لڑکے کا بھائی سعودیہ سے آرہا ہے تو شادی کر دو ..
☆خاندان میں کوئی بیمار ھو جائے تو شادی کر دو ...
☆بھابھی سے لڑائی ھو جائے تو شادی کر دو ...

گویا لڑکی نہ ہوئی کوئی لکی کمیٹی ہو گئی جب نکل آئے شادی کردو.
.  . . . . . . . . . . . . . . .

پرانے زمانے میں فوج میں بھرتی کے لئے گاؤں میں کیمپ لگتا تھا ۔
اسی طرح ایک گاؤں میں کیمپ لگا ۔
اسی گاؤں میں ایک دوست نے دوسرے سے کہا یار فوج میں بھرتی آیی ہے چلیں ۔
تو دوست کہنے لگا نہیں یار مجھے شرم آتی ہے۔۔
پہلا دوست حیران ۔
بولا اس میں شرم کسی۔
دوسرا دوست:یار ہم اگر بھرتی ہو گئے تو دو باتیں ہوں گی یا تو ہم دوڑ لگائیں گے یا پھرٹریننگ کریں گے ۔
اور اگر ہم نے دوڑ لگائی تو۔ٹھیک ہے۔
اور اگر ٹریننگ کی تو پھردو باتیں ہوں گی ۔
یا تو ہمیں یونٹ میں رکھیں گے یا پھر بارڈر پڑ بھیجیں گے۔
ایونٹ میں بھیجیں پھر تو ٹھیک ہے اور اگر بارڈر پڑ بھیجا تو پھردو باتیں ہوں گی.
یا تو امن رہے گا یا جنگ ہوگی ۔۔
اگر امن رہا تو ٹھیک ہے اور اگر جنگ ہوئی تو پھر دو باتیں ہونگی۔۔
یا ہم انھیں ماریں گے یا وہ ہمیں ماریں گے۔۔
ہم انھیں ماریں پھر ٹھیک ہے اور اگر انہوں نے ہمیں مارا تو پھردو باتیں ہونگی۔
یا تو ہماری لاش ہماری فوج اٹھاۓ گی یا پھر دشمن لے جایں گے۔
اگر ہماری فوج لے آئی پھر تو ٹھیک ہے اور اگر دشمن لے گئے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔
یا تو وہ اسے دفنائیں گے یا جنگل میں پھینک دیں گے۔
اگر دفنا دیں گے تو ٹھیک ہے۔اور اگر جنگل میں پھینک دی تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔
یا تو اسے جنگلی درندےکھائیں گے ۔یا پھر پرندے کھائیں گے۔
اگر در ندے کھائیں تو ٹھیک اور اگر پرندے کھائیں گے تو پھر دو باتیں ہونگی.
یا ہماری ہڈیاں زمین میں دب جائیں گی یا پھر صابن بنانے والے لے جائے گے۔
اگر زمین میں دب گئیں تو ٹھیک اور اگر صابن والے لے گے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔
یا تو وہ کپڑے دھونے کے کے بنائیں گے یا نہانے کے لئے۔
اگر تو کپڑے دھونے کے لئے بنائیں تو ٹھیک اور اگر نہانے کے لئے بنائیں تو پھر دو باتیں ہونگی۔۔
یا تو اس کے ساتھ لڑکے نہائیں گے یا لڑکیاں ۔
اگر لڑکے نہائیں تو ٹھیک ہے۔اور اگگگگر لڑکیاں نہائیں تو مجھے اس سے بہت شرم آتی ہے..
. . . . . . . . . . . . . . . . .
کیمسٹری کے ایک پروفیسر کی بیوی اپنی کوئی بات منوانے کے لیے ضد کرتے ہوئے رونے لگی۔ پروفیسر نے کہا: میں ان آنسؤوں سے متاثر ہونے والا ہرگز نہیں ہوں. ان آنسؤوں میں ہے ہی کیا... تھوڑا سا سوڈیم کلورائیڈ، تھوڑی سی ہائیڈروجن اور ذرا سی آکسیجن.
.. . . . . . . . . . . . . . . . ۔مرتب ابو نافع اعظمی۔